نئی مسجد کیلئے این اوسی ضروری, ضلع کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ڈی سی نگرانی کر یگا

نئی مسجد کیلئے این اوسی ضروری, ضلع کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ڈی سی نگرانی کر یگا

پہلے سے موجود مسجد سے500میٹر فاصلہ لازمی ہو گا، ضلع کمیٹی میںتمام مسالک کے علما شامل،10روز میں سفارشات تیار کر کے انتظامیہ کو دے گی

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) نئی مسجد کی تعمیر کیلئے این او سی ضروری، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی ضلع مساجد کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی کی سفارشات پر نئی مسجد کی تعمیر کیلئے ضلع انتظامیہ این او سی جاری کرے گی، کمیٹی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کریں گے ، 15رکنی کمیٹی مختلف اداروں کے افسران اور تمام مسالک کے جید علما پرمشتمل ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ ہر ضلع کی سطح پر کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نئی مسجد کی تعمیر کیلئے کمیٹی 10روز میں سفارشات مرتب کرے گی، اس رپورٹ پر ضلع انتظامیہ تعمیر کیلئے این او سی جاری کرے گی، نئی مسجد کی تعمیر کیلئے این او سی کیلئے پہلے سے تعمیر شدہ مسجد سے پانچ سو میٹر کے فاصلے کی شرط لازمی ہو گی، بغیر این او سی نئی مسجد تعمیر نہیں کی جاسکے گی۔ اے ڈی سی جی کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ، کمیٹی میں محکمہ اوقاف، محکمہ ہائی ویز،بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ ، کوآپرٹیو سوسائٹیز اور ٹی ایم اے کے علاوہ تمام مسالک (بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور اہل تشیع) کی نمائندگی کیلئے ایک ایک نمائندہ موجود ہو گا۔ علما نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں