قازقستانی وفد کا نمل سے اردوسپیشل سرٹیفکیٹ مکمل

 قازقستانی وفد کا نمل سے اردوسپیشل سرٹیفکیٹ مکمل

اتنی اچھی اردو سیکھ لینا طلبہ کی لگن اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ، ریکٹر

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)قازقستان کے وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل) سے چار ہفتوں کااردو سپیشل سرٹیفکیٹ مکمل کر لیا ، اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل(ر) محمد جعفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمدبدرملک، پرو ریکٹر اکیڈمکس پروفیسر سفیر اعوان، ڈین لینگویجزشاہد صدیقی،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈئیر (ر) احمد سلمان ،صدر شعبہ اردو اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ریکٹر نمل نے قازقی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ قازق طلبہ اپنے آپ کو پاکستان کا سفیر سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں اتنی اچھی اردو سیکھ لینا طلبہ کی لگن اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ آخر میں ریکٹر نمل نے طلبہ میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں