حکومت نجی اداروں کے اساتذہ کیلئے پیکیج کا اعلان کرے، الیاس کیانی

حکومت نجی اداروں کے اساتذہ کیلئے پیکیج کا اعلان کرے، الیاس کیانی

سرکار کے منفی اقدامات کی وجہ سے 35لاکھ بچے سکول چھوڑ گئے، وفد سے گفتگو

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کورونا وبا کے دوران 35لاکھ بچے سکول چھوڑ گئے،12 لاکھ پبلک سکولوں اور 23لاکھ پرائیویٹ سکولز سے آؤٹ ہوئے، حکومت کے منفی اقدامات کی وجہ سے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد بڑھی، ملک میں 5سال سے زائد عمر کے 3کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، حکومت آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے پوٹھوہار ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات عظیم کیانی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں توقیر احمد، حافظ باسط اور عمیر خان موجود تھے، انھوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، حکومت تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے اساتذہ اور طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کرے، نجی تعلیمی اداروں کو بچانے کیلئے بلا سود آسان شرائط پر قرض دینے کا وعدہ پورا کیا جائے، نجی تعلیمی اداروں کے بیروزگار اساتذہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں