پاکستان بات چیت میں موقف پر قائم رہے ، سردارمسعود

پاکستان بات چیت میں موقف پر قائم رہے ، سردارمسعود

دیگر اقدامات کو بھارت کے فسطائی اقدامات کی تو ثیق سمجھا جائیگا،صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد( بیورورپورٹ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ فائر بندی سے آگے بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات یا اس سے جڑے دیگر ضمنی اقدامات کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فسطائی اقدامات کی تو ثیق سمجھا جائیگا۔ انگریزی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے اس اصولی موقف پر قائم رہنا چاہیے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت صرف اسی صورت میں ہو گی جب وہ مقبوضہ کشمیر کی اگست 2019 سے پہلے والی پوزیشن بحال کرے گا۔ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات شملہ اور لاہور مذاکرات اور بعد میں 1980 کی دہائی میں شروع ہونے والے مذاکرات جو 2008 میں تعطل کا شکار ہوئے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ سب بے کار اور لا حاصل مشق تھی۔ جسے بھارت نے کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے اور وہاں اپنا غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں