مری میں کئی روز سے پانی کا شدید بحران ،حکام خاموش

مری میں کئی روز سے پانی کا شدید بحران ،حکام خاموش

لوگ مجبوراً پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کررہے ہیں ،فوری اصلاح کا مطالبہ

مری(نمائندہ دنیا ) گرمی میں شدت آتے ہی ملکہ کوہسار مری میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ،شہر کی مساجد سمیت کئی علاقوں مال روڈ ،صدیق چوک ،لوئر بازار، جامع مسجد روڈ ،منشی محلہ، حاجی گلی ،محلہ شوالہ، کارٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں سیاح اورشہری کئی روز سے پانی کی قلت کا شکار ہیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ مری کے ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو مجبوراً پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کرنی پڑ رہی ہیں، سیاحتی، کاروباری اورعوامی حلقوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے عوام کو وافر مقدار میں پانی فراہمی کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں