پاک چین دوستی کیلئے سی پیک اہم ہے :عادل اشرف

پاک چین دوستی کیلئے سی پیک اہم ہے :عادل اشرف

ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،چینی کمپنی کے پاکستانی افسر کا عزم

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )تھری گورجز ونڈ فارم کے چیف فنانشل آفیسر عادل اشرف نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاک چین دوستی اور ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عادل اشرف نے یہ بات دیگر 17 افراد کے ساتھ سی پیک کے بہترین مہارت کے حامل پاکستانی ملازم کا ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر کہی ،اشرف نے تھری گورجز ونڈ فارم میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنی عمدہ پیشہ ورانہ صلاحیت سے بہت سے فنانس اور ٹیکس کے معاملات نمٹا ئے کمپنی کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ، اشرف کا خیال ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی چین اور دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری راغب کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ نقل و حمل، صنعت اور تجارت کی ترقی کو بھی فروغ دے گا ،یہ الفاظ انہوں نے تب ادا کئے جب اس نے 2016 میں تھری گورجز ونڈ فارم پاکستان میں نوکری کیلئے انٹرویو دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں