گلگت بلتستان حکومت الیکشن کمیشن کووسائل فراہم کرے :فافن

 گلگت بلتستان حکومت الیکشن کمیشن کووسائل فراہم کرے :فافن

ضلعی سطح پردفاتر قائم،بعد ازانتخابات جائزہ رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے :سفارشات

اسلام آباد (وقائع نگار)فافن نے گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی امور کی انجام دہی کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں اور کمیشن کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حاصل مالی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔فافن نے گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی سفارشات جاری کیں جن کا مقصد خطے میں نئے انتخابی قانون الیکشن ایکٹ 2017 کی روشنی میں ایسے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے جس میں سب کی شمولیت ہو،فافن نے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان پر زور دیا ہے کہ ضلعی سطح پر دفاتر قائم کئے جائیں،سالانہ رپورٹ اور بعد از انتخابات جائزہ رپورٹ تیار کرکے اسمبلی میں پیش کرے ، حلقہ بندیاں کرے ،انتخابی فہرستیں تیار کرے اور وقتاً فوقتاً ان پر نظر ثانی اور ان میں ترمیم کرے ، پولنگ سٹیشنوں کے لئے عمارتوں کا انتخاب کرے اور انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کا جائزہ لے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں