رقم کے تنازع پر 2سگے بھائی قتل ، باپ شدید زخمی

رقم کے تنازع پر 2سگے بھائی قتل ، باپ شدید زخمی

چچا اور اسکے بیٹوں نے افضل اور واحد کو چھریاں ماریں، محمد خان

راولپنڈی ( خبر نگار) واہ کینٹ پولیس نے کرش مشین کے منافع کے تنازع پر دوسگے بھائیوں کو چھریاں اور چاقو مار کرقتل کرنے جب کہ انکے والدکو شدید زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا، ملزمان میں چچااور اسکے بیٹیوں سمیت چار ملزمان شامل ہیں۔ محمد خان نے بتایاکہ ہم چار بھائیوں کی مشترکہ کریش مشین ہے جس پر میرے علاوہ میرے دو بیٹے افضل اور واحد بھی کام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز چھوٹے بھائی محمد خان اپنے بیٹوں کبیراور بیلول کے ہمراہ آگیا، ہم سے تلخی کی،انھیں بیٹھ کر بات کرنے کو کہا مگر انہوں نے ہم پر چاقووچھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں میرے دونوں بیٹے جاں بحق ہوگئے ، میں شدید زخمی ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں