عیدالاضحی حضرت اسماعیل کی تسلیم و رضا کا دن، جمال ناصر

عیدالاضحی حضرت اسماعیل کی تسلیم و رضا کا دن، جمال ناصر

قربانی کی اس لازوال مثال کی تاقیامت پیروی کی جاتی رہے گی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عید الا ضحی حضرت ابراہیم اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل کی تسلیم و رضا کا یاد گار دن ہے ۔ آج کے دِن ان عظیم انبیا ئے کرام نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال مثال قائم کی جس کی تاقیامت پیروی کی جاتی رہے گی۔سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے عید الا ضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں