5رکنی چور گینگ گرفتار، 8موٹر سائیکلیں بھی برآمد

5رکنی چور گینگ گرفتار، 8موٹر سائیکلیں بھی برآمد

ملزمان سے زیر استعمال اسلحہ بھی پکڑا گیا، شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی متحرک ساروگینگ گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 8چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو راہزنی کی متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں