پی ای سی انتخابات ، مختیار شیخ وائس چیئرمین سندھ کیلئے فیورٹ

پی ای سی انتخابات ، مختیار شیخ وائس چیئرمین سندھ کیلئے فیورٹ

سندھ کے انجینئرز کا بھی اظہاراعتماد، نیشنل انجینئرز الائنس کی جیت کے امکانات روشن

کراچی ( دنیا رپورٹ ) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 8 اگست کو ہونگے ، انتخابات میں چیئرمین ، سینئر وائس چیئرمین، چار صوبائی وائس چیئرمین اور گورننگ باڈی کی 40 نشستوں پر الیکشن ہوگا، پی ای سی سے رجسٹرڈ تمام انجینئرز الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے ، الیکشن میں انجینئر نجیب ہارون چیئرمین کی نشست کیلئے مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں انجینئر نجیب ہارون پی ٹی آئی کے MNA بھی ہیں، دوسری جانب وائس چیئرمین سندھ کیلئے انجینئر مختیار احمد شیخ کے جیت کے امکانات روشن ہیں، کراچی حیدرآباد لاڑکانہ اور سکھر میں ہونے والی کارنر میٹنگز میں انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انجینئر مختیار احمد پر اپنے اعتماد کااظہارکیا ہے ، انجینئر مختیار احمد شیخ نے اپنی تقریر میں انجینئرز کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے ، ہائوسنگ سوسائٹیز، انجینئرز کلب اور انجینئرز کو بلند مقام دلوانے کی کوششوں کا اعادہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں