امریکی بورڈ اور ایف جی ای آئی کے مابین یادداشت پر دستخط

 امریکی بورڈ اور ایف جی ای آئی کے مابین یادداشت پر دستخط

یادداشت کے تحت فیکلٹی ممبرز کو آئی ٹی سی کورس مفت کرایا جائے گا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ / گیریژنز) ڈائریکٹوریٹ اور امریکن بورڈ برائے سرٹیفکیشن آف ٹیچنگ ایکسلنس نے ایف جی ای آئی کے فیکلٹی ممبرز کو انٹرنیشنل ٹیچنگ سرٹیفکیشن کورس مفت مہیا کرنے کیلئے ایک یادداشت پر دستخط کیے، ڈائریکٹر ایف جی ای آئی اور اے بی سی ٹی ای کے نائب صدر افتخار قادر نے یادداشت پر دستخط کیے ۔ افتخار قادر نے ایف جی ای آئی کی کاوشوں کو سراہا۔ڈی جی ایف جی ای آئی نے معزز مہمان کو ایف جی ای آئی کے تحت کام کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں