افغانستان ملکی برآمدات کی بڑی منڈی بن سکتا ہے :ظفر بختاور ی

افغانستان ملکی برآمدات کی بڑی منڈی بن سکتا ہے :ظفر بختاور ی

پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، میاں زاہد حسین

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار )یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت دونوں ممالک کی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے حکومتی اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کراچی سے تشریف لائے ہوئے بزنس لیڈر اور نیشنل بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی اے کے چیئرمین میاں زاہد حسین سے یو بی جی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ اور بردار ملک ہے ،یہ ملکی برآمدات کی بڑی منڈی بن سکتا ہے ،میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ،افغانستان پاکستانی برآمدات کی دنیا بھر میں سب سے بڑی منڈی بن سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں