ریلوے بنگلوز کو لیز پر دیکر لاکھوں بٹورنے کا انکشاف

ریلوے بنگلوز کو لیز پر دیکر لاکھوں بٹورنے کا انکشاف

سکینڈل میں پرائیویٹ افراد سمیت ریلوے کے ملازمین ملوث ہونے کے شواہد

راولپنڈی (خبرنگار) ریلوے بنگلوز کو لیز پر دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے، پرائیویٹ افراد کے علاوہ ریلوے کے سینئر اور دیگر ملازمین کے ملوث ہونے کے شواہد تھانہ سول لائن میں درج ہونے والے مقدمہ میں منظر عام پر آگئے۔ مستغیث نے بتایاکہ عبدالکریم اور ساجد بٹ نے وزیر محمد سے ملوایا جس نے ریلوے میں ملازمت کرنا ظاہر کیا اور آفر دی کہ ایک بنگلہ 33سال کی لیز پر دلوا سکتا ہوں جس پر 48لاکھ اس نے لئے جب ڈاک بنگلہ کا قبضہ حاصل کر کے اس کی مرمت پر 16لاکھ روپے خرچ کئے تو انسپکٹر سوار خان بنگلہ پر آیا اور کہا کہ بنگلہ کا سالانہ کرایہ 193000روپے ریلوے میں جمع کرا ئوجو میں نے جمع کرا دیا، بعد میں معلوم ہوا کہ بنگلہ شہباز کے نام پر ہے، بعد میں ان لوگوں نے مجھے دھمکیاں دیں کہ ہم تمہارے خلاف مقدمہ کروا دیں گے۔ انسپکٹر سوار خان، وزیر محمد، محمد شہباز، محمد شفیع اور ریلوے کے 15اہلکار آئے میرا سامان گھر سے باہر پھینک دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں