کوروناپر منفی پروپیگنڈہ وائرس سے کہیں زیادہ مہلک

کوروناپر منفی پروپیگنڈہ وائرس سے کہیں زیادہ مہلک

کوروناجنگ جیتنے کے بعد چین نے دیگرممالک کیلئے طبی سامان مہیا کیا،آصف نور

اسلام آباد(دنیارپورٹ)سائنسی بنیادوں پر ثابت شدہ حقیقت پر بھروسہ کئے بغیر کوویڈ 19وبا اور اس کی ابتدا پر سیاست اور منفی پراپیگنڈہ خود وائرس سے کہیں زیادہ مہلک اور متعدی ہے ۔ گوادر پرو کے ایک مضمون کے مطابق عالمی سطح پر چین کے خلاف جاری تنائواور الزام کی مہم قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے ، ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے چین کو دوسرے ممالک کے طرز عمل پر ایک ہی وقت میں سوال اٹھانے کا حق ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد آصف نور نے اپنے مضمون میں کہا کہ خود کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کے بعد چین نے سخت شکار ممالک کے لئے طبی سامان مہیا کیا۔، ان میں سے پاکستان پہلے چند ممالک میں شامل تھا جس نے ویکسین سمیت چینی طبی امدادی سامان وصول کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں