آزاد کشمیر میں انکم ٹیکس کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح

آزاد کشمیر میں انکم ٹیکس  کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح

آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ آج آزادکشمیر ٹیکس کے قومی نظام سے منسلک ہو گیا ہے

اسلام آباد،مظفر آباد (خصوصی نامہ نگار،بیورو رپورٹ) قبل ازیں آزاد کشمیر کا ٹیکس سسٹم قومی دھارے میں شامل نہیں تھا، امید ہے ڈیجیٹل سسٹم سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کشمیر ہائو س میں آزاد کشمیر میں انکم ٹیکس کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و چیئرمین سی بی آر ڈاکٹر سید آصف حسین ،ایس ایم بی آر فیاض عباسی اور دیگر بھی موجود تھے ،چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور وقت بھی بچے گا،صارفین کو انکم ٹیکس سے متعلق معلومات آن لائن میسر ہو نگی،کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر محمود نے چیف سیکرٹری کو سسٹم سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں