انجینئرنگ کونسل انتخابات،ڈاکٹر عطا اللہ کایونیورسٹیز کا دورہ

  انجینئرنگ کونسل انتخابات،ڈاکٹر عطا اللہ کایونیورسٹیز کا دورہ

جیتنے پر کونسل کی پالیسیوں کو درست سمت گامزن کریں گے ،امیدوار وائس چیئرمین

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تین سال کی مدت کے لئے انتخابات کے سلسلے میں پروفیشنل ایکسیلینس گروپ کی طرف سے نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین،کے پی کے ،گلگت بلتستان سیٹ انجینئر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے اپنے حامی انجینئرز کے ہمراہ ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کی انجینئرنگ فیکلٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برئے چیئرمین پی ای جی انجینئر وسیم نذیر اور اپنے پورے پینل کی طرف سے اپنے منشور اور ترجیحات کا اعلان کیا، انہوں نے انجینئرز کے سوالات کے جواب میں کہا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پالیسیوں کو ماضی کی قیادت کے برعکس درست سمت میں گامزن کریں گے ،دریں اثنا انجینئر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا الیکشن مہم کے سلسلے میں ہنگامی دورہ کرتے ہوئے انجینئر عبدالوحید اور دیگر انجینئرنگ فیکلٹی سے تفصیلی ملاقات کی اور ملک بھر میں انجینئرز کو درپیش چیلنجز ، مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں