طلباکی نظریاتی و سیاسی تربیت کیلئے طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیرہے ،ورکشاپ سے مقررین کاخطاب

طلباکی نظریاتی و سیاسی تربیت کیلئے  طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیرہے  ،ورکشاپ سے مقررین کاخطاب

مغربی قوتیں مسلم امہ کے جذبہ عشق رسولؐ سے خائف ہیں۔ کامل ایمان کے لئے محبت رسولؐ کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اہل حق عشق رسولؐ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے ،طلباء کی نظریاتی و سیاسی تربیت کے لئے طلباء یونینز کی بحالی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی پنجاب (وسطی)کے زیر اہتمام جامعہ معصومیہ میں منعقدہ تین روزہ ’’صفہ تربیتی ورکشاپ‘‘ سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمد حسنین مصطفائی ،ناظم پنجاب محمد راشد مغل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں