راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے والے 5ملزمان گرفتار

راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے  والے 5ملزمان گرفتار

ویسٹریج پولیس نے راہزنی اورموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (خبر نگار) گرفتار ملزمان میں عثمان، بلند، حبیب، اسامہ اور ماجد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5پسٹل برآمد ہوئے، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں