سی ڈی اے ورکنگ گروپ اجلاس،آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری

سی ڈی اے ورکنگ گروپ اجلاس،آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری

بس سروس منصوبے کو 873 ملین لاگت سے فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ گروپ کے 53ویں اجلاس میں شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی، اسلام آباد بس سروس منصوبے کو 873ملین لاگت سے فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا، مختلف مقامات پر 115 عوامی ٹائلٹس 40 ملین کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کئے جائیں گے ، سینی ٹیشن کو جدید مشینری مہیا کرنے کے لئے 689 ملین کی منظوری دی گئی ، ایم پی او ڈ ائر یکٹوریٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے 401 ملین لاگت سے جدید مشینری خریدنے کی منظوری بھی دی گئی ، اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور جناح ایونیو، ایوب چوک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی ، اس موقع پر بتایا گیا کہ اسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبہ کی فزیبلیٹی 20 ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گی جبکہ عوامی سہولیات کے پیش نظر ایف ایم ریڈیو اور یو ٹیوب چینل کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں