آئی سی سی آئی:ایگزیکٹو کمیٹی الیکشن، فاؤنڈر گروپ کامیاب

آئی سی سی آئی:ایگزیکٹو کمیٹی الیکشن، فاؤنڈر گروپ کامیاب

ایسوسی ایٹ،کارپوریٹ کلاس میں فاؤنڈر گروپ کے تمام 8،8امیدوار کامیاب رہے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار کامیاب ہو گئے، فاؤنڈر گروپ اور یونائیٹڈ گروپ میں مقابلہ ہوا۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں سولہ امیدواروں نے حصہ لیا، فاؤنڈر گروپ کے تمام آٹھ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر چودھری عبدالغفار نے نتائج کا اعلان کیا، کارپوریٹ کلاس میں بھی 16 امیدوار میدان میں تھے، فاؤنڈر گروپ کے تمام 8امیدوار کامیاب ہوئے۔ چیئرمین فاؤنڈر گروپ میاں اکرم فرید، الیکشن کمپین کے کو چیئرمین اعجاز عباسی، کو چیئرمین عامر وحید اور سابق صدر اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا بھاری اکثریت سے کامیابی حق سچ کی فتح ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں