ایچ ای سی وفد کا قراقرم یونیورسٹی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ایچ ای سی وفد کا قراقرم یونیورسٹی  کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل ایگریکلچر اینڈ فارسٹ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل نے وفد نے بی ایس ایگریکلچر اور شعبہ فارسٹری کے 4سالہ پروگرامزکا تجزیہ کرنے کیلئے قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی کا روزہ دورہ کیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفد کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ نے تعلیمی اور تحقیقی اقدامات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور خواہش کا اظہار کیاکہ ان کی یونیورسٹی ایگریکلچریونیورسٹی فیصل آباد اور نیشنل فارسٹ انسٹیٹیوٹ سے استفادہ اور فوڈز ٹیکنالوجی ،فوڈز پراسسینگ سمیت فارسٹری کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ٹیم نے شعبہ فارسٹری اور ایگریکلچر کے لیبارٹریزاور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور سفارشات وائس چانسلر کے سامنے پیش کیں۔ وائس چانسلر نے شعبہ فارسٹری اور ایگریکلچر پروگرام کو مزید بہتر بنانے اور وسائل فراہم کرنے کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں شعبہ جات مزید بہتری کی طرف جائینگے ۔ دریں اثنا وی سی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ سے بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی اور تعلیمی تحقیق سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں