ڈاکوؤں نے 44 تولے زیورات، نقدی، 2موٹرسائیکل، موبائل فون لوٹ لئے

ڈاکوؤں نے 44 تولے زیورات، نقدی، 2موٹرسائیکل، موبائل فون لوٹ لئے

اظہر، جہانگیر، بلال، جمیل، بلال ، مبشر کے 44تولے زیورات، 1لاکھ روپے، 2موٹر سائیکلز، موبائل فونز، نقدی لوٹ لی گئی ،عقیل، آفاق کی گاڑیاں، زوہیب، ظہیر، کاظم کے موٹر سائیکلز، ساجد کے گھر سے زیورات چرا لیے گئے، مقدمات درج

اسلام آباد ( خبر نگار)سرقہ کی وراداتوں میں شہریوں کو 5موٹر سائیکلوں ، 2گاڑیوں ، لاکھوں روپے ، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ گولڑہ کے علا قے جی چودہ فور میں مبشر کے گھر سے 4مسلح افراد نے 44 تولے زیورات ،نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔ تھانہ کھنہ کے علا قے ڈھوک کالا خان میں بلال سے 1لاکھ روپے، تھانہ شمس کالونی کے علا قے گولڑہ موڑ میں محسن سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی الیون فور میں بلال سے موٹرسائیکل اور موبائل فون، تھانہ کورال کے علا قے میں جمیل کی دکان سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون ، تھانہ نون کے علاقے میں جہانگیر سے موٹرسائیکل، تھانہ شہزاد ٹائون کے علا قے میں اظہر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ تھانہ آئی نائن کے علا قے ایچ نائن سے عقیل کا کیری ڈبہ،تھانہ آبپارہ کے علا قے سے آفاق کی کار ، جی سکس فور سے ظہیر ، تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ سے زوہیب ، تھانہ کوہسار کے علا قے بلیوایریا سے کاظم کے موٹرسائیکلز، تھانہ آئی نائن کے علا قے آئی ایٹ تھری میں ساجد کے گھر سے زیورات ، تھانہ کھنہ کے علا قے میں برما پل کے قریب افضل کے گودام سے پلانٹ ،بورڈز ،تار اور لوہا چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں