طالبہ زیادتی مقدمہ، مہتمم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

طالبہ زیادتی مقدمہ، مہتمم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

3مجرموں کو قید، جرمانے کی سزا، 12ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سول جج آصف اقبال نے پیرودھائی طالبہ زیادتی کیس میں مدرسہ کے مہتمم مفتی شاہنواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27اکتوبر، سپیشل جج اینٹی کرپشن مسرور زمان نے کرپشن کیس میں ملزمان ندیم اعجاز وغیرہ کی عبوری ضمانت میں 2 نومبر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد کی عدالت نے مہران اعجاز ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت میں 20اکتوبر تک توسیع کر دی۔ علاوہ ازیں مختلف جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو قید،جرمانے کی سزا، 12ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور، 19جوڈیشل، 3ملزمان کی عبوری اور بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس مزاحمت سمیت 7کیسوں میں گواہان کے بیان ریکارڈ کرکے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں