ڈاکٹر محمد اقبال چودھری بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں مصطفی پرائزکیلئے نامزد

ڈاکٹر محمد اقبال چودھری بائیو آرگینک کیمسٹری  کے شعبے میں مصطفی پرائزکیلئے نامزد

مصطفی پرائزسائنسی فضیلت کی بین الاقوامی علامت ہے ۔ اس سال کے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے کامسٹیک - کے کوآرڈنیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کو بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں نامزد کیا گیا ہے

اسلام آباد(نامہ نگار)مصطفی پرائز، سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک اعلیٰ ایوارڈ ہے ۔ یہ ایوارڈ اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ محققین اور سائنسدانوں کو چار شعبوں میں دیا جاتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری عالمی شہرت یافتہ دواؤں کے کیمیا دان ہیں۔ ڈاکٹر چوہدری بین الاقوامی جرائد میں نامیاتی اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبوں میں 1175 تحقیقی مقالے ، 76 کتابیں اور 40 ابواب شائع کر چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں