صدرنے قراقرم یونیورسٹی سینیٹ کے نئے ارکان کی منظوری دیدی

صدرنے قراقرم یونیورسٹی سینیٹ کے نئے ارکان کی منظوری دیدی

عاصم شہریار،ندیم الحق،بشریٰ مرزا،نشاط ریاض،عائشہ خورشید،سروش حشمت شامل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینیٹ کے نئے ممبران کی منظوری دے دی ہے ۔ ممبران میں عاصم شہریار حسین ، ڈاکٹر ندیم الحق ، ڈاکٹر بشریٰ مرزا،ڈاکٹر نشاط ریاض، عائشہ خورشید، پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے قرا قرم یونیورسٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔قراقرم یونیورسٹی کے نومنتخب ممبران تعلیم ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور یونیورسٹی کی ٹیم نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد دی ۔ دریں اثنا ء قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطا اللہ شاہ نے زیر تعمیرسپورٹس جمنازیم اور فیکلٹی آف انجینئرنگ کے سائٹس کا دورہ کیا اور ڈائر یکٹر ورکس کو ہدایت کی زیر تعمیرمنصوبوں کی تعمیراتی رفتارمیں مزید تیزی لائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں