دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال، 1048چالان

دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال، 1048چالان

گزشتہ ماہ ڈرائیوروں کو 5لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، سی ٹی او

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 1048چالان کرتے ہوئے 524000روپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہرا قبال کا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور اس کے نقصانات کے متعلق کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال ڈرائیونگ سے توجہ ہٹا دیتا ہے جو کسی حادثہ کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے لہذا دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ڈرائیونگ کے اصولوں کو اپنائیں تا کہ آپ کی اور دوسروں کی زندگی محفوظ رہ سکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں