شان رحمت للعالمین کی تقریبات پورے ماہ ہونگی، آصف محمود

شان رحمت للعالمین کی تقریبات پورے ماہ ہونگی، آصف محمود

مشیر وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت آصف محمود کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں عشرہ شان رحمت للعالمین کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں عشرہ شان رحمت للعالمین کی تقریبات پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہیں، سکول، کالجز میں نعت خوانی، حسن قرآت اور تقاریر کے مقابلہ جات اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام روزانہ کی بنیاد پر سرکاری محکموں میں محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ، آصف محمود نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت للعالمین کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کو زبر دست سراہا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عشرہ شان رحمت للعالمین کی تقریبات میں امن کمیٹی کے ممبران اور کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ، عید میلاد النبی کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس کی صفائی، سکیورٹی، لائٹنگ کے انتظامات، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شان رحمت للعالمین کی تقریبات پورے ماہ جاری رہیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں