نبیؐ کا امتی کہلانا ہماری خوش قسمتی ہے، تنویر الحسن

نبیؐ کا امتی کہلانا ہماری  خوش قسمتی ہے، تنویر الحسن

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام عشرہ شان رحمت للعالمین کے سلسلے میں سیرت النبی پر خصوصی خطاب کا اہتمام کیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مبلغ ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا محمد تنویر الحسن مصطفائی نے سیرت البنی پرروشنی ڈالی۔ مولانا محمد تنویر الحسن مصطفائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی خوش قسمت قوم مسلمان ہے کیونکہ ہم حضورؐ کے امتی کہلاتے ہیں، آپ نے ہمیشہ برداشت، صلہ رحمی، رواداری کا درس دیا اورحقوق العباد کو فوقیت دی، انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ بابرکت اور خوشی کا مہینہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں