راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

گزشتہ روز کی موسلا دھار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے اور گزشتہ شب کی بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی جس پر راول ڈیم کے سپل ویز دن سوا 12 بجے کھول دیئے گئے ۔، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے سے قبل ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں