اسلام آباد میں شاہکار ہاؤسنگ منصوبہ متعارف کرا رہے ہیں،راجہ خلیل

اسلام آباد میں شاہکار ہاؤسنگ منصوبہ  متعارف کرا رہے ہیں،راجہ خلیل

اسلام آباد میں گرین وڈز ہاؤسنگ اور ریولوشن میڈیا کے مابین کاروباری سمجھوتے پر دستخط کی تقریب ہوئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)گرین وڈزہائوسنگ کے سی ای او راجہ خلیل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ،کنٹری ہیڈ سجاد احمد گوندل اور ریولوشن میڈیا کے سی ای او مبین ملک نے ایم او یو پر دستخط کئے ، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خلیل نے کہا کہ دارالحکومت میں بین الاقومی معیار کا شاہکار رہائشی منصوبہ متعارف کرا رہے ہیں ، ملک شاہ زیب ہمارے پارٹنر ہیں ،ہم پاکستان کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں