قراقرم یونیورسٹی میں ینگ لیڈر سمٹ،طلبہ کی بھر پورشرکت

قراقرم یونیورسٹی میں ینگ لیڈر سمٹ،طلبہ کی بھر پورشرکت

مہمان خصوصی صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان تھے ،وزیر خزانہ جاوید منواکی بھی شرکت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ینگ لیڈر سمٹ بعنوان گرومنگ لیڈرزفار فیوچر کا انعقاد کیاگیا ،مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت و کھیل راجہ ناصر علی خان تھے ، صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ ،سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران منصور،پولارس سسٹم ایل ایل پی پاکستان کے سی ای او صباح الدین ،روپانی فائونڈیشن سے فرزانہ منصور،چکر ڈاٹ کام کی سی ای او اور ایلومنائی جامعہ قراقرم عزت بی بی ،یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی افسروں سمیت یونیورسٹی طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی،تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے ورکشاپ کے مہمانوں اور آرگنائزرکو یونیورسٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈز پیش کیں،دریں اثنا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بھی کئے گئے ، معاہدے کا بنیادی مقصد قراقرم یونیورسٹی پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کی معاونت سے میڈیکل ،انجینئرنگ ،ایگریکلچر ،مینجمنٹ سائنسزسمیت دوسرے پروگرامز کے لائق و مستحق طلبہ جو تعلیمی اخراجات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کو مزید جاری نہیں رکھ پاتے کو تعلیمی وظائف دیناہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں