نبی کریم ؐنے دنیا کو علم و انصاف کی روشنی سے منور کیا ، ظفر اقبال

نبی کریم ؐنے دنیا کو علم و انصاف  کی روشنی سے منور کیا ، ظفر اقبال

ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہاہے کہ نبی کریم ؐ دنیا میں رحمت بن کر تشریف لائے اور بے شک وہ تمام عالمین کے لیے رحمت ہیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں جامع مسجد غوثیہ لکھن میں منعقدہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکؐ نے دنیا کو علم و انصاف کی روشنی سے منور ، آپؐ نے دور جہالت میں ایک مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی اور عدل و انصاف سب کے لیے عام کر دیا ۔ہم مسلمانوں کی خوش نصیبی ہے کہ ہم حضورؐ کے امتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں