منشیات کیس کے 2مجرموں کو 9سال قید، 40ہزار جرمانہ

منشیات کیس کے 2مجرموں کو 9سال قید، 40ہزار جرمانہ

ضلعی عدالتوں نے مختلف جرائم میں 3مجرموں کو قید ،جرمانہ، پروبیشن کی سزا سنائی ، 18ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، 18جوڈیشل، 11کی درخواست ضمانت پر نوٹسز جاری

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے منشیات کے مقدمہ میں 2مجرموں کو مجموعی طورپر9سال قید اور40ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی۔ تھانہ صدربیرونی پولیس نے 2020میں نوید خان اور امتیاز خان کو2 کلو 523 گرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتارکیاتھا، ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ساڑھے 4سال قید اور20ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنا ئی۔ ادھر ضلعی عدالتوں میں مختلف جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو قید ،جرمانہ اور پروبیشن کی سزا سنادی گئی۔ 18 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور اور 18 ملزم جوڈیشل کر دیئے گئے ۔ 11ملزمان کی عبوری اور بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیاگیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں