کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ میں یوم والدین کی سالانہ تقریب

کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ میں یوم والدین کی سالانہ تقریب

طلبا پاکستان کا چہرہ ہیں جنھیں آگے بڑھ کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ،چودھری رمضان پرویز

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )موجودہ حکومت کا و یژن تعلیمی انقلاب ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ میں آٹھویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے چیئرمین نارکوٹکس کنٹرول پنجاب چودھری رمضان پرویز ، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب ضلع ٹوبہ راجہ کامران اور کوآرڈینیٹر نارکوٹکس کنٹرول پنجاب میاں زبیر اکرام ، پرنسپل کیڈٹ کالج پروفیسر مہر محمد اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سالانہ تقریب والدین میں کیڈٹس نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اول دوئم اور سوئم پوزیشن والے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کیساتھ ایک ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا گیا ، چودھری رمضان پرویز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا چہرہ ہیں جنھیں تعلیم کے شعبہ میں آگے بڑھ کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ،موجودہ حکومت نے نصاب تعلیم کو یکساں بنانے سمیت انقلابی اقدامات کئے ہیں ، پرنسپل کیڈٹ کالج پروفیسر مہر محمد اعجاز نے کہا کہ طلبا اپنارشتہ کتاب سے مضبوط بنائیں، سالانہ تقریب والدین میں ملک بھر سے والدین نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں