پنجاب کالج بھارہ کہومیں تقریب‘علامہ اقبال کوخراج عقیدت

پنجاب کالج بھارہ کہومیں تقریب‘علامہ اقبال کوخراج عقیدت

طلبہ نے تقاریر،مترنم کلام اقبال،پنسل اسکیچ،کوئزکے مقابلوں میں حصہ لیا،بچوں کو تصورخودی آسان اندازمیں سمجھایا،پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب کالج بھارہ کہو اسلام آباد کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ طلبا و طالبات نے اردو اور انگریزی میں علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر پر تقریری مقابلے کے علاوہ مترنم کلام اقبال، پنسل اسکیچ اور کوئز مقابلوں میں بھی حصہ لیا، ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر سید منور ہاشمی نے تقریب کی صدارت کی اور بچوں کو تصور خودی آسان انداز میں سمجھایا۔ مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزپروفیسر محمد اکرم چودھری نے کامیاب پروگرام پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ پروفیسر محمداکرم چوہدری نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا سب سے مضبوط حوالہ عشق رسولؐ ہے۔ آخر میں پرنسپل پروفیسر یوسف ابراہیم اور دیگر مہمانوں نے ججز، کمپیئرز اور پوزیشن حاصل کرنے تمام بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں