وارداتیں، شہری 2گاڑیوں، 4موٹرسائیکلوں سے محروم

وارداتیں، شہری 2گاڑیوں، 4موٹرسائیکلوں سے محروم

چور ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی اشیا بھی لے اڑے، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ، سٹریٹ کرائم وغیرہ کی23 وارداتوں کے دوران شہریوں کو 53لاکھ روپے مالیت کی 2گاڑیوں، 4موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ وارث خان کے علاقے سے عمار، تھانہ کینٹ کے علاقے سے اکمل، جام احمد، تھانہ ریس کورس کے علاقے سے نصر کے موٹرسائیکل اور تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں یوسف کی کار مالیتی 33لاکھ روپے، ائیرپورٹ کے علاقے سے حافظ عثمان کی کار چور لے اڑے، تھانہ وارث خان کے علاقے میں حمید شاہ سے موبائل، نیوٹائون کے علاقے میں عبیدالرحمن سے نقدی اور موبائل، عبدالحمید سے نقدی 50ہزار روپے، ہمدان کی دکان میں داخل ہونے والے دو ڈاکوئوں نے نقدی او ر موبائل، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ثاقب اور اسکے کزن سے موبائل، پوتی کو سکول سے لینے کیلئے جانے والی معراج بی بی سے موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ویسٹرج کے علاقے میں غفار سے موبائل، ریس کورس کے علاقے میں رضوان کی دکان میں داخل ہونے والے دو مسلح ڈاکوئوں نے 18ہزار روپے، سول لائن کے علاقے میں ریاض بٹ کی دکان میں داخل ہونے والے ایک ڈاکونے 20ہزار روپے، تھانہ مورگاہ کے علاقے میں نعمان سے نقدی اور دیگر اشیا چھین لی گئیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں