راشد آباد سندھ میں 150بچوں کیلئے آغوش قائم کرنیکا منصوبہ

 راشد آباد سندھ میں 150بچوں کیلئے آغوش قائم کرنیکا منصوبہ

الخدمت فائو نڈیشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن میں معاہدے کی تقریب

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )الخدمت فائونڈیشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے درمیان معاہدے کی تقریب الخدمت کمپلیکس میں ہوئی،معاہدے کے تحت الخدمت راشد ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر راشد آباد سندھ میں 150 باہمت بچوں کیلئے آغوش قائم کرے گی،الخدمت کے مرکزی صدر عبدالشکور نے کہا کہ ہم راشد میموریل آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو خدمت کے اس عظیم مشن میں ہمارے ساتھ ہیں،الخدمت ملک بھر میںبلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمت کے میدان میں سرگرم عمل ہے ،وہ ادارے جو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں ان کا آپس میں اکٹھے ہونا خوش آئند ہے ،تقریب میں صدر الخدمت محمد عبدالشکور، صدر راشد آرگنائزیشن ایئر کموڈور (ر) شبیر احمد خان سمیت الخدمت کے ذمہ داران اور دیگر افراد شریک تھے ، تقریب کے آخر میں صدر راشد آرگنائزیشن نے الخدمت کمپلیکس کا دورہ کیا اور مختلف ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں