کورونا، ڈینگی سے مرغیوں کا متاثر ہونا محض افواہیں، ڈاکٹر کمال

کورونا، ڈینگی سے مرغیوں کا متاثر ہونا محض افواہیں، ڈاکٹر کمال

کوئی سائنسی ثبوت بھی نہیں، مرغی کا 20دن میں تیار ہونے کا تاثر بھی غلط

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر کمال ناصر نے کہا ہے کہ کورونا یا ڈینگی وائرس سے مرغیوں کا متاثر ہونا محض افواہیں ہیں اور اس کا کوئی سائنسی ثبوت میسر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مرغیوں کے وائرس جس میں برڈ فلو اور رانی کھیت جیسی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے باقاعدہ ہر چوزے کو ویکسی نیشن کی جاتی ہے اور ان کو پلائے جانے والے پانی کو بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ مرغی 20دن میں تیار ہو جاتی ہے بلکہ اصل میں 35دن کا وقت درکار ہوتا ہے جس کے بعد یہ مرغی مارکیٹ میں کھانے کیلئے دستیاب ہوتی ہے۔ ایک بریفنگ کے دوران، ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر کمال ناصر نے کہا کہ پورے پنجاب میں مرغیوں کی بیماری کو تشخیص کرنے اور اس کے تدارک کیلئے ہمارے ادارے کا ہی عملہ کام سرانجام دیتا ہے اور پنجاب میں پانچ لیبارٹریز بھی اس مقصد کیلئے فعال ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں