انسانی سمگلنگ کیس کا فیصلہ ،مجرم کو 7سال قید،جرمانے کی سزا

انسانی سمگلنگ کیس کا فیصلہ ،مجرم کو 7سال قید،جرمانے کی سزا

ایف آئی اے نے مجرم ناظم حسین بٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے انسانی سمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو 7 سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ،ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور امیگریشن فراڈ میں نامزد مجرم ناظم حسین بٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھاجس کا ٹرائل مکمل ہونے پر مجرم ناظم بٹ کوقصور وار پانے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی،مذکورہ مجرم نے دبئی بھجوانے کی مد میں بھاری رقوم وصول کیں، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر جمال سبحانی نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹرجاوید اقبال کی طرف سے مکمل کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں