گھریلو تنازع پر شہری قتل ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گھریلو تنازع پر شہری قتل ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گھریلو تنازع پر شہری قتل جبکہ خاتون سمیت دوافراد کو زخمی کر دیا گیا

راولپنڈی (خبر نگار)تیز رفتار گاڑ ی کی ٹکر نے موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی ،تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کو فرح طاہر نے بتایا کہ میرے والد کی وفات کے بعد میری سوتیلی والدہ اور چھوٹی بہنوں کا چال چلن درست نہ تھا،جس پر بھائی سعد مسعود سخت پریشان تھا، گکھڑ ٹاؤن جہاز گراؤنڈ میں گھر کے اندر موجود تھے کہ ملزمہ صائمہ، قاسم اور فیضان کے ہمراہ آگئی ، انہوں نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی جس سے بھائی سعد مسعود جاں بحق ہوگیا،فائرنگ سے فیضان اور صائمہ بھی زخمی ہو گئے ،مری میں نمب موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑ ی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری محمد مالک جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں