صدر آزاد کشمیر سے دونوں چیف جسٹس صاحبان کی ملاقات

صدر آزاد کشمیر سے دونوں چیف جسٹس صاحبان کی ملاقات

ججز کی تعیناتی پر تفصیلی مشاورت ،مشترکہ ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ہوئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں مشترکہ طور پر تفصیلی ملاقات کی، اس موقع پر آزادکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ، جلد ہی ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کا معاملہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا، اس سلسلے میں صدر ریاست سے چیف جسٹس اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کی متعدد بار علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ روز بھی وہ صدرریاست سے ملے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں