زراعت میں ترقی کیلئے ویژن کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر غلام محمد علی

 زراعت میں ترقی کیلئے ویژن کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر غلام محمد علی

اسلام آباد (نامہ نگار)چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی )ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے زرعی پروگرام کے تحت پی اے آر سی کو دالوں اور گندم کے پراجیکٹس ملے ہیں ۔

 جس کے نتیجے میں انکی اوسط پیداوار میں اضافہ ہو گا،   زراعت میں ترقی کے حوالے سے ویژن کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں ہم گندم اور گنے کی طرح تمام فصلوں میں خود کفیل ہو سکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

 ،انہوں نے کہا کہ ہر سال گندم کی 8سے 10نئی اقسام مارکیٹ میں متعارف کروائی جا رہی ہیں ، سائنسدانوں نے لانگ گرین چاول کی گرین سپر رائس ورائٹی متعارف کروائی ہے جس سے فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ ہو گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں