کوہسار ضلع کا اعلان خوش آئند ہے ، ر ا جہ زمر د اقبال

کوہسار ضلع کا اعلان خوش  آئند ہے ، ر ا جہ زمر د اقبال

بھا رہ کہو( نما ئندہ دنیا )ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق ممبر راجہ زمرد اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خطہ کوہسار مری کو ضلع کے درجے کا اعلان کرکے خطہ پوٹھوہار کے لوگوں کےدل جیت لئے ہیں۔

یہ پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپیل کی کہ ضلع بنانے کے اعلان پر فوری عمل دارآمد بھی ہونا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں