پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا نوٹیفکیشن التوا کا شکار

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا نوٹیفکیشن التوا کا شکار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کا نوٹیفکیشن التوا کا شکار ہو گیا۔

 پنجاب بھر کے بلدیاتی نظام کو مجموعی طور پرغیر علانیہ طور پر 46کونسلوں پر مشتمل نئے نظام کی شکل دے دی گئی جس کے تحت نئے شامل ہونے والے گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے 11بڑے ڈویژنوں کی کارپوریشنوں کو میٹرو پولیٹن کے طور پر بحال کر کے پنجاب کے 35اضلاع کو ضلع کونسلوں کی شکل دے دی گئی جبکہ پنجاب بھر میں تحصیل سطح پر تمام میونسپل و ٹائو ن کمیٹیاں اور تحصیل کونسلیں اپنی متعلقہ ضلع کونسل کے سب ڈویژن کے طور پر کام کریں گی، راولپنڈی سمیت پنجاب کی 11میٹرو پولیٹن کارپوریشنوں میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنر بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض انجام دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں