2شادی ہالوں میں شہری 15لاکھ، موبائل گنوا بیٹھے

2شادی ہالوں میں شہری 15لاکھ، موبائل گنوا بیٹھے

راولپنڈی (خبرنگار) شادی کی تقریبات کے دوران دو شادی ہالوں میں شہریوں کو سلامی کی رقم 15لاکھ روپے اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔

 تھانہ روا ت پولیس کو منظر خورشید شیخ نے درخواست دی ہے کہ میری بیٹی کی شادی کی تقریب روبیش مارکی میں منعقد ہوئی سلامی کا بیگ مارکی میں کام کرنے والے افراد کے ایک گروہ نے چوری کر لیا جس میں 15لاکھ روپے تھے، نصیرآباد پولیس کو مہدی حسن نے درخواست دی کہ میں شادی میں شرکت کیلئے دیوان خاص شادی ہال میں آیا، دوران فنکشن کھانے کے وقت نا معلوم شخص نے میرا موبائل فون جیب سے نکال لیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں