جی 13میں پولیس مقابلہ، 1ڈاکو ہلاک ،دوسرا گرفتار،دو بھاگ گئے

 جی 13میں پولیس مقابلہ، 1ڈاکو ہلاک ،دوسرا گرفتار،دو بھاگ گئے

اسلام آباد (خبر نگار)تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی تیرہ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے ۔

پولیس سیکٹر جی تیرہ میں چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا،گاڑی میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس نے دوبارہ روکا تو ملزمان نے پھر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم جاں بحق جبکہ دوسر ا زخمی حالت میں گرفتار اور دو ملزمان فرار ہوگئے ، مرنے والے ڈاکو کی شناخت فیض محمد کے نام سے ہوئی ہے جو افغان باشندہ ہے ،زخمی ڈاکو کانام سردار خان ہے واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں