تاش و مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 16قمارباز گرفتار

تاش و مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 16قمارباز گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 9ملزمان صدیق، نوید، ارشد، تنویر، عثمان، خرم، خالد، گل زرین اور کرامت کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25ہزار 430روپے، 5موبائل فونز اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لے لئے، گوجرخان پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 7قمار بازوں جاوید، شمریز، قیوم، شاہد، خلیل، عیسب خان اور بابر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 490روپے، 6موبائل فونز، 7مرغے اورکیری ڈبہ قبضے میں لے لیاگیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں