حکمران تکمیل پاکستان کیلئے عملی اقدامات کریں، طارق سلیم

حکمران تکمیل پاکستان کیلئے عملی اقدامات کریں، طارق سلیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم کی ذمہ داری اقوام متحدہ اور نام نہاد عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے ۔۔۔

جو جنت نظیر وادی کے مظلوم عوام کی غلامی پر ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، پاکستان میں آنیوالے ہر حکمران نے بھی دوستی اور اپنے مفادات کیلئے کشمیریوں کا سودا کیا، جماعت اسلامی کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم رکھ کر اپنا فرض ادا کر رہی ہے، حکمران ہوش کریں اور تکمیل پاکستان کیلئے کشمیرکی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یکجہتی کشمیر ریلی اور کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں راولپنڈی و دیگر علاقوں سے یکجہتی کشمیر ریلیاں اور جلوس مرکزی جلسہ گاہ میں پہنچے جن کے قیادت ضلعی ذمہ داران کر رہے تھے، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں