فتح جنگ،سڑکوں،فٹ پاتھوں پرقبضہ مافیاکاراج

فتح جنگ،سڑکوں،فٹ پاتھوں پرقبضہ مافیاکاراج

فتح جنگ (نمائندہ دنیا ) فتح جنگ میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ہوٹل مافیا کا قبضہ ،بازاروں مارکیٹوں میں ریڑھی بان قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔۔۔

عوام پریشان ٹریفک جام معمول بن کر رہ گیا ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے شہر میں تجاوز مافیا نے پنجے گاڑ لئے ہیں ،فٹ پاتھوں پر ہوٹل اور بیکرز والوں کے علاوہ تاجروں نے سامان سجا رکھا ہے جبکہ سڑکوں پر ریڑھی بان قابض ہوچکے ہیں، تجاوزات کے باعث شہریوں کو بازار آمد و رفت اور مین شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث دور دراز جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔تجاوزات کیو جہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے مین چوک ،پنڈی روڈ ،کھوڑ روڈ ، کوہاٹ روڈ ،تھانہ روڈ اور گرلز کالج روڈ پر تجاوز کی بھر ما ر ہے ۔ عوامی حلقوں نے اے سی فتح جنگ ڈی سی اٹک او ر کمشنر پنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں